بلومبرگ کے مطابق سرفہرست 5 امیر ترین افراد
بلومبرگ نے اگست 2024 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس میں عالمی کاروبار پر غلبہ پانے والے ٹائٹنز کو دکھایا گیا ہے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ اس باوقار درجہ بندی پر کون بیٹھا ہے۔
میٹاورس اور این ایف ٹی
ٹرینڈ ہنٹر کے تجزیہ کار ورچوئل رییلیٹی کا مستقبل روشن دیکھتے ہیں۔ آج بہت سی کمپنیاں اپنے میٹا ورس بنا رہی ہیں ۔ یہ ورچوئل دُنیا باہمی تال میل، گیمز کھیلنے اور دیگر مقاصد کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ میٹا ورس تک رسائی کے لیے آپ کو ایک اوتار یعنی ایواٹر کی ضرورت ہوگی جو استعمال کرنے والے شخص کی ڈیجیٹل نمائندگی ہوگی۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ ایواٹرز کے بنائے جانے سے این ایف ٹی کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ فی الوقت 100 سے ذائد کمپنیاں ڈیجیٹل فیشن کی مارکیٹ میں ہیں اور ان کی قدر 30 بلین ڈالرز سے ذائد ہے
اے آئی زیادہ محفوظ اور قابل بھروسہ ہوگی
مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو تکنیکی شعبہ جات میں سب سے زیادہ حوصلہ افزا ایک شعبہ خیال جاتا ہے۔ اس وقت ڈویلپرز کو اے آئی ٹیکنالوجیز کو لوگوں کے لیے محفوظ بنانے کے چیلنج کا سامنا ہے۔ جس سے مختلف شعبہ جات میں اے آئی پر تیزی سے عمل درآمد ممکن ہو سکے گا۔ یہ خصوصی طور پر ادویات کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے - لہذا اپیل ، گوگل ، مائیکروسافٹ اور ان جیسی دوسری کمپنیاں ہماری صحت کی نگرانی کے لئے مختلف گیجٹس بنانے کے لئے مصروف عمل ہیں
کارپوریٹ کلاؤڈ سروسز
فاریسٹر کے ماہرین کے مطابق 2022 میں کلاؤڈ ٹیکنالوجیز اور کاروبار میں کے لیے ان کے استعمال پر زیادہ توجہ مبذول کی جائے گی۔ جاری کورونا وائرس وباء کے سبب بہت سی کمپنیاں اپنی آن لائن موجودگی بڑھانے پر مجبور ہونگی ۔ لہذا کلاؤڈ سلوشن فراہم کرنے والوں کو مختلف کاروباری شعبہ جات کی مخصوص کمپنیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنی بھرپور کوشش کرنا ہوگی۔
مثالی طور پر، کلاؤڈ سروسز کو زیادہ موثر ہونا چاہئے، جبکہ کلاؤڈ پلیٹ فارمز کو زیادہ صارف دوست اور استعمال میں آسان ہونا چاہئے۔
اگلی نسل کا وائی فائی
حالیہ برسوں میں دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو بھرپور انداز میں نافذ کیا گیا ہے۔ تاہم تازہ ترین تحقیق کے مطابق وائی فائی ڈیوائسز اب بھی فروخت کے لحاظ سے 5جی سے آگے نکل رہی ہیں اور امکان ہے کہ یہ رجحان اگلے چند سالوں میں بھی برقرار رہے گا۔ تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ 2022 میں 1.5 ارب 5جی ڈیوائسز کے مقابلے میں تقریبا 2.5 بلین وائی فائی 6 ڈیوائسز بھیجی جائیں گی۔ - وائی فائی 6 سے لیس ڈیوائسز کا فریکوئنسی اسپیکٹرم کسی لائسنس کے بغیر مفت استعمال کو ممکن بناتا ہے، جس سے یہ صارفین میں خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔
تیرتے شمسی فارم
قابل تجدید توانائی کی ترقی بھی 2022 کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگی۔ ساکن پانی کی سطح پر نصب شمسی توانائی کے پلانٹس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ عالمی مشاورتی ایجنسی ڈیلوئٹ کے مطابق 2022 کے آخر تک تیرتے شمسی پینلز کی مجموعی صلاحیت تقریبا 5 گیگاواٹس تک پہنچ جائے گی۔ ایشیا پیسیفک خطہ اس وقت تیرتے ہوئے شمسی فارموں کو اپنانے کے معاملے میں سب سے آگے ہے
ماحول دوست سمارٹ فونز
رواں سال استعمال ہونے والے سمارٹ فونز کی تعداد 4 ارب سے تجاوز کر جائے گی۔ سمارٹ فونز کی وجہ سے کاربن ڈائی آکسائڈ کا اخراج 145 میگاٹن ہوگا۔ نئے گیجٹس کی پیداوار کے ساتھ ساتھ ان کی کھیپ اور استعمال کا پہلا سال ماحول کے لئے سب سے زیادہ نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے بہت سے سمارٹ فون برانڈز اپنی ڈیوائسز کی معیاد بڑھانے کی زیادہ شعوری کوشش کر رہے ہیں۔ - اس تمام کے علاؤہ ماحول دوست پیداوار کو ترویج دینے کی کوشش میں رس سائیکل شدہ مواد کو استعمال میں لا رہی ہیں - مثال کے طور پر سامسنگ کے اپنے نئے ماڈلز کے لئے سمندر سے نکلے یا سمندر کے حاصل ہونے والے پلاسٹک کا دوبارہ استعمال شروع کر دیا ہے
بلومبرگ نے اگست 2024 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس میں عالمی کاروبار پر غلبہ پانے والے ٹائٹنز کو دکھایا گیا ہے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ اس باوقار درجہ بندی پر کون بیٹھا ہے۔