بلومبرگ کے مطابق سرفہرست 5 امیر ترین افراد
بلومبرگ نے اگست 2024 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس میں عالمی کاروبار پر غلبہ پانے والے ٹائٹنز کو دکھایا گیا ہے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ اس باوقار درجہ بندی پر کون بیٹھا ہے۔
سرمایہ کاری کے لئےانسٹرومنٹس کا بہترین انتخاب
برکشائر ہیتھ وے تمام ممکنہ نا مساعد حالات سے خوب محفوظ ہے۔ سب سے پہلے، کمپنی نے ایجنسی کے اخراجات کے معاملے کو کامیابی سے حل کیا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ برکشائر میں رقم ڈالنا ایک بہترین طویل مدتی سرمایہ کاری ہے۔ اس سے ادارہ میں بدعنوانی کا خطرہ تقریبا ختم ہو جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ برکشائر کا اسٹاک بفیٹ کی تقریبا پوری دولت بناتا ہے جس کا تخمینہ 110 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ سرمایہ کار طویل مدتی منافع کے بارے میں ان کی رائے پر بھروسہ کرتے ہیں۔ برکشائر ہیتھ وے نے انتہائی احتیاط کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے اسٹاک کا انتخاب کیا ہے بفیٹ کے پورٹ فولیو میں گیکو، ایپل اور کوکا کولا جیسے مشہور نام شامل ہیں۔
ماہر سرمایہ کار کے بینک آف امریکہ اور امریکن ایکسپریس میں اربوں ڈالر کے حصّے بھی ہیں۔ بازار میں پرانی کمپنیاں عام طور پر جب بھی پیداواری لاگت میں اضافہ کرتی ہیں تو خود کو نقصان پہنچائے بغیر قیمتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شرح سود میں اضافے کے سبب ان کا منافع بڑھ جاتا ہے۔
وسیع کاروباری مواقع
مڈ امریکن انرجی کی طرح کے برکشائر ہیتھ وے کے ذیلی ادارے دوبارہ سرمایہ لگا سکتے ہیں جس سے کارپوریشن کمپنی کے اندر دسیوں ارب ڈالر رکھ سکتی ہے اور ٹھوس منافع کما سکتی ہے۔
مزید یہ کہ برکشائر ہیتھ وے کا کلیدی فائدہ اپنے انشورنس کے کاروباروں سے اندرونی فنڈنگ تک رسائی کی صلاحیت یا کلیمز کی ادائیگی سے قبل جمع ہونے والی انشورنس پریمیم کی رقم ہے۔ اس نظام کی بدولت بریکشائر کارپوریٹ ٹیکس ادا کئے بغیر ہی اپنے ذیلی اداروں میں رقم کا لین دین کرسکتی ہے
امریکی ہاؤسنگ میں تیزی کا فائدہ اٹھانا
کمپنی امریکی ہاؤسنگ کے شعبہ میں اضافہ کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کرتی ہے۔ اس کے کچھ ذیلی ادارے بشمول بنجمن مور اور ایکمے برک عمارت سازی کے لئے مواد تیار کرتے ہیں۔ اس کاروبار کی وجہ سے برکشائر کو امریکی مکانات کی قلت سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ایک اجارہ دار کی حیثیت سے یہ قیمتوں میں اضافہ کر سکتا ہے کیونکہ تاجران معتبر نام کا انتخاب کرتے ہیں اور سستے متبادل کی طرف جانے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔
بفیٹ کی اظہار رائے کی آزادی
تجزیہ کاروں کے مطابق روایتی اور اختراعی کمپنیوں میں بفیٹ کی موجودہ سرمایہ کاری تقریبا ہمیشہ انہیں منافع دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر متوقع پریشانی کی صورت میں تاجر کی کارپوریشن کے ختم ہونے کا امکان نہیں ہے۔ آخر کار، خیال کیا جاتا ہے کہ ماہر سرمایہ کار نے عالمی سرمایہ کاری میں ایک مستحکم مقام بنا لیا ہے، تاکہ وہ اپنی شاندار کامیابی سے لفط اندوز ہوسکے۔ بہرحال اس کو حاصل کرنے کے لئے اس بیوپاری کو جہاں سخت محنت کرنا پڑی وہیں بساء اوقات اُس کو بھاری معاشی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا
نئی ٹیکنالوجیز کے لئے کشادہ ذہنیت
وارن بفٹ روایتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتے تھے۔ تاہم اوریکل آف اوماہا نے اپنے خیالات تبدیل کر لیے ہیں اور برکشائر ہیتھ وے اب جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ ماہر سرمایہ کار برکشائر کے لین دین اور عالمی اسٹاک مارکیٹ پر ڈیجیٹل صنعت کے اثرات اور پیش رفت کا معترف ہے۔
بلومبرگ نے اگست 2024 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس میں عالمی کاروبار پر غلبہ پانے والے ٹائٹنز کو دکھایا گیا ہے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ اس باوقار درجہ بندی پر کون بیٹھا ہے۔